16 جولائی 2019 - 04:21
ایران میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 52 فیصد کا اضافہ

ایران کے ثقافتی ورثے، دستکاری اور سیاحتی ادارہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ سال کے مقابلے میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 52 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انہون نے مزید کہا کہ ایران میں غیر ملکی سیاحوں کی امد کی شرح 70 لاکھ 800 ہزار کی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات "علی اصغر مونسان" نے صوبے قزوین میں واقع تاریخی عمارت سعدالسلطنہ کے دورے پر صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے دوران مجمموعی طور 50 لاکھ 100 ہزارغیر ملکی سیاحوں نے ایران کا رخ کیا تھا جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مونسان نے سماجی اور اقتصادی شعبوں میں سیاحتی صنعت کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی شعبے میں روزگار کی پیدواری کی توسیع، دوسرے شعبوں سے کہیں اور زیادہ ہے اور خوش قسمتی سے ایران کے ثقافتی ورثے کے ادارہ کی کارکردگی اس حوالے سے مثبت اور تعمیری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے دوران ملک میں سیاحتی، دستکاری اور ثقافتی ورثے کے تینوں شعبوں میں قریب 2لاکھ تین ہزار روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے۔

ایران کے ثقافتی ورثے، دستکاری اور سیاحتی ادارہ کے نائب سربراہ نے ملک میں سیاحت کے شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے 374 ہوٹلوں کی تعمیر کا آغاز کیا گیا جن میں سے 180 ہوٹلوں فایو سٹار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ معیشتی صورتحال کے پیش نظر، سیاحتی صنعت کی رونقین کافی بڑھ گئی ہیں۔




/129